ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرمود مدھو راج کی ملپے فش مِل میں آتشزدگی

پرمود مدھو راج کی ملپے فش مِل میں آتشزدگی

Wed, 04 Oct 2017 19:26:13    S.O. News Service

اڈپی4اکتوبر (ایس او نیوز)ملپے میں واقع ضلع انچارج وزیر پرمود مدھو راج کی ملیکت والی راج فش مِل میں شام کے وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شام 4.30بجے کے قریب شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے مل میں آگ بھڑک اٹھی اور مل میں موجود بوائلر جل کر خاک ہوگیا۔ ملازمین جو اس وقت مل میں موجود تھے انہوں نے ایک بوائلر میں آگ بھڑکتی نظر آنے پر فوری طور پر مل کے باہر بھاگ کر اپنی جان بچالی۔چونکہ بوائلر فائبر کا بنا ہوا تھا اس لئے اس کے جل اٹھنے پر بہت کالا اور گہرا دھواں ہر طرف پھیل گیا جس سے علاقے میں خوف او رسنسنی دوڑ گئی ۔

آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا اورنصف گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ مالی طور پر لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


Share: